سکھر۔11اکتوبر(اے پی پی )ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے نامور سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کو اداس کر گئے۔ان کے سوگ کے باعث وکلاءنے سندھ ہائی کورٹ بار میں عدالتی کاروائی برخاست کردی اور ان کے سوگ میں ہائی کورٹ کے وکلاءکی جانب سے دعاءمغفرت کی گئی ۔
ایڈوکیٹ رخسار جونیجو، ایڈوکیٹ علی گل عباسی اور ایڈوکیٹ حادی بخش بھٹ نے وکلاءکی جانب سے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج تحسین کیا اور ان کی وفات کو ایک قومی صدمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر قدر خان نے اپنی صلاحیتوں سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا پوری امت مسلمہ صدیوں تک ان کی خدمات کو یاد رکھے گی۔خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے! آمین۔