سکھر: این سی او سی کی ہدایات پر ادارہ صحت کی ٹیموں کا مختلف مقامات کا دورہ ، ٹیموں نے ایکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائز ہ لیا۔

30

سکھر۔10اکتوبر(اے پی پی)این سی او سی کی ہدایات پر ادارہ صحت کی ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کا مختلف مقامات کا دورہ، ٹیموں نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا تاکہ ویکسینیشن کے لازمی نظام پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

  متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ساتھ مختلف دکانوں بشمول میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹورز، گوشت، مچھلی و سبزیوں کی دکانوں، ہوٹلز میں عملے اور گاہکوں کی ویکسینیشن کا معائنہ کیا۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے 5 ہوٹلز اور 9 دکانوں کو سیل کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر ویکسینیشن والے 787 افراد کو گرفتار کیا جن کو ویکسینیشن کروانے کے بعد رہا کردیا گیا۔

دوسر جانب دی اکیڈمی آف ایکسیلینس خیرپور میں ایکسین کرنے والی ٹیم کے انچارج ڈاکٹر نیاز علی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو موٹیویٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے، یہ ایکسین کوئی نقصان نہیں پہنچاتی کچھ دل کے کمزور لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ نقصان دیگی اس لئے وہ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین نہیں لگواتے ہیں، درحقیقت وہ اپنے بچوں کو جان لیوا وبا کے آگے دھکیل رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم ڈاکٹر کو ویکسین لگائی گئی ہے تو کیا اب تک کسی ڈاکٹر یا ادارہ صحت کے کسی ملازم کو نقصان پہچاہے بلکل نہین اس لئے لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے اور خوشی خوشی ایکسین لگوانی چائیے۔