ریسکیو 1122 پشاور اہلکاروں نے ٹیلی فون ٹاور پر پھنسے پرندے کی جان بچا کر پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دے دیا

28

پشاور، 11اکتوبر(اے پی پی): ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے انسانی جانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کی جانوں کی بھی پیشہ وارانہ انداز میں حفاظت کرکے اپنی قابلیت کا ثبوت فراہم کردیا۔

 پشاور میں آج PTCL آفس خیبر بازار میں تقریبا 80 فٹ کی اونچائی پر پی ٹی سی ایل ٹاور  میں پرندہ پھنس گیا تھا جسکی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم پشاور کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 پشاور کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکار عدنان نے پیشہ ورانہ انداز سے ٹاور پر چڑھ کر پھنسے پرندے کو آزاد کر کے ریسکیو کر لیا،

جبکہ انسانی ہمدردی کے اس جذبے کو آفس مینجمنٹ اور موقع پر موجود عوام نے خوب سراہا۔