کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سخت چیکنگ تیز

19

لاہور 12 اکتوبر (اے پی پی )؛این سی او سی کی ھدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر یار چٹھہ کی زیر نگرانی کورونا ایس او پیز عمل درآمد نہ کرنے والوں اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ضلع لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں آپریشن کر رہے ہیں اور کورونا سرٹیفکیٹس کو چیک کیا جا رہا ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کا شادباغ کے علاقے کا دورہ انھوں نے متعدد پٹرول پمپس پر سٹاف کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کو چیک کیا اور پی ایس او پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا کیونکہ سٹاف ویکسینیٹڈ نہیں تھا اور ان ویکسینیٹڈ کسٹمرز کو بھی پٹرول فراہم کیا جا رہا تھا ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کو چیک کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاہور میں دھیرے دھیرے کورونا کنٹرول ہو رہا ہے مگر ابھی سختی سے این سی او سی کی ھدایت پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔