اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ گورنمنٹ کالج بورے والا میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

14

 

بورے والا،13 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ نے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد کے ہمراہ کالج کے احاطہ میں خوبصورت آرائشی پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد نے بتایا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کی طرف سے کالج کے لئے ایک ہزار قیمتی اور نایاب پودوں کاتحفہ دیا گیا ہے جبکہ دیگر نمائندہ شہریوں سے بھی ایک ہزار پودے فراہم کئے گئے ہیں اس سال 5 ہزار نئے پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے “ہر بشر دو شجر” سلوگن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ناصرف ہم اپنے ملک کو خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ ملک کوآلودگی سے پاک کرنے کے لئے اس ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنے حصے کے پودے لگانے چاہیئں اس موقع پر دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔