اوکاڑہ،14اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ساہیوال ریجن جام ذوالفقار علی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف دفتر اوکاڑہ کی انسپکشن کے موقع پر اے پی پی کو بتایا کہ سید صمصام علی شاہ بخاری وزیر محکمہ وائلڈلائف اینڈ فشریز – آراضی اشتمال پنجاب کی کوششوں سے پنجاب گورنمنٹ نےاوکاڑہ اور قریبی شہروں کی عوام کے لیے15 کروڑ روپے کی لاگت سےخوبصورت منصوبہ
وائلڈلائف پارک/چڑیا گھر کی تعمیر انشاءاللہ بہت جلدشروع کی جائیگی۔جس سے عوام کو تفریح کے ساتھ بہترین روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے۔
اس موقع پر امانت علی انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف اوکاڑہ اور ریاض احمد وائلڈلائف انسپکٹر اوکاڑہ بھی موجود تھے۔