نشتر اسپتال میں بینائی کے عالمی دن کے موقع پر واک کا انعقاد

12

 

ملتان،14اکتوبر(اے پی پی):آج دنیا بھر کی طرح نشتر اسپتال میں بینائی کے عالمی دن کے موقع پرواک کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر رانا الطاف حسین وائس چانسلر نشتر اسپتال اور ڈاکٹر شفقت رسول صدر او ایس پی اور ڈاکٹر افتخار حسین پرنسپل این ایم سی نے اس کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد لو گوں میں بینائی کے مسائل، نظر کی کمزوری اور نابینا پن سے بچاؤ کا شعور پیدا کر نا ہے، ہرسال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو بینائی سے آگاہی کا دن منا یا جا تا ہے۔