ملتان،14اکتوبر(اے پی پی):عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میلاد شریف کا اہتمام کیا گیا۔
میلاد شریف میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ ساتھ سٹاف نے شرکت کی اور ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
حافظ محمد اکرم اللہ نے حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور حیات طیبہ پر خصوصی بیان فرمایا اور میلاد شریف کے اختتام پر حضور نبی اکرمﷺ کی خدمت اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔