لاہور14 اکتوبر(اے پی پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے آج سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں انٹرنیشنل مشن کے وفدنے ملاقات کی۔انٹرنیشنل مشن کے وفدمیں یونیسف ہیڈکوراٹرز سے ڈاکٹرکرسٹوفر،ایڈوائزر عالمی ادارہ صحت ہیڈکوارٹرز ڈاکٹرنتاشہ سارہ،گاوی سے ڈاکٹرسٹیفن سوسلر اورڈاکٹرماریوجیمنیز، یونیسف سے سلمان ملک،نیشنل مینیجر ای پی آئی ڈاکٹراکرم شاہ،نیشنل ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹرظریف خان شامل تھے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور انٹرنیشنل مشن کے وفدکے درمیان پنجاب میں خسرہ اور روبیلامہم بارے تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے ملاقات میں پنجاب میں خسرہ اور روبیلا کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔انٹرنیشنل مشن کے وفدنے پنجاب میں کورونا،ڈینگی،خسرہ اور روبیلاکے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ میں خسرہ اور روبیلاکے تدارک کیلئے موثراقدامات اٹھارہی ہے۔15سے27نومبرتک صوبہ بھرمیں خسرہ اور روبیلاکے خلاف بھرپورمہم چلائی جائے گی۔15سے27نومبرتک خسرہ اور روبیلاکے خلا ف مہم پنجاب کے تمام 36اضلاع میں چلائی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ 15سے27نومبرتک 9ماہ سے 15سال عمرکے بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔15سے27نومبرتک ساڑھے چار کروڑ بچوں کوخسرہ اور روبیلاکی ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کریں گے۔ خسرہ اور روبیلاکے خلاف مہم کے دوران 1لاکھ 44ہزارسے زائدعملہ فرائض سرانجام دے گا۔خسرہ اور روبیلاکے خلاف مہم 36اضلاع کی3540یونین کونسلزمیں چلائی جارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرزکا اکھٹے بیٹھنا خسرہ اور روبیلاکے خلاف مہم کی کامیابی کی دلیل ہے۔حکومت پنجاب خسرہ اور روبیلاکے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر قسم کے وسائل فراہم کرے گی۔