مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارشں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

52

مانسہرہ، 17 اکتوبر (اے پی پی ): مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارشں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، وادی ناران، شوگراں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، سیاحتی مقامات بیسر اور جھیل لولوسر پر اب تک تین انچ تک برف پڑ چکی ہے ۔

برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد جھیل لولوسر پہنچ گئی ہے جبکہ شدید برفباری کی وجہ سے بابو سر ٹاپ جزوی طور پر بند ہو گیا ہے۔