اسلام آباد،17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان کے حالات ڈالر کی قیمت پر اثر انداز ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ کے حوالے سے چار پانچ بڑی ایکسچینج ایجنسیوں کا آڈٹ کروا رہے ہیں،24 لوگوں کو پکڑا ہے۔ڈالر کی افغانستان سمگلنگ اور افغانستان کے حالات بھی اس کی ایک وجہ تھے۔ایف آئی اے کو ہدایت کی ہےکہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کریں۔