شان رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپس کی مرکزی تقریب کا انعقاد،1124 طلباء و طالبات میں 1 کروڑ کے چیک تقسیم کئے گئے

17

ملتان، 18 اکتوبر)اے پی پی ): شان رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپس کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا  گیا۔ ڈویژن میں 1124 طلباء و طالبات میں 1 کروڑ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رحمت اللعالمین سکالرشپ اپنی نوعیت کے منفرد وظائف ہیں اور کہا 700 طالبات، 335 طلباء میں سکالرشپ چیک تقسیم کئے جارہے اور انہوں نے کہا مستحق،ذہین طلبہ کیلئے حضرت محمدؐ سے منسوب رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دی جارہی ہیں، سکالرشپ کے اجراء کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرناہےاور کہا حکومت نبی کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم کرنا چاہتی ہے ۔

پرنسپل سائنس کالج نے کہا سکالز شپ صرف سرکاری اداروں میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ اندر گریجویٹ طالب علموں کے لیے مخصوص ہیں۔

ڈائریکٹر کالجز فرید شریف نے کہا انٹرمیڈیٹ  میں زیر تعلیم طالب علموں کا پنجاب کا ڈومیسائل لازم ہے، کم از کم ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنے،کوئی اور  وظیفہ نہ لینے والوں کو سکالرشپ دی گئیں ہیں اور کہا ضرورت مند کیٹگری، میرٹ کیٹگری میں متعدد طلباء و طالبات نے آن لائن اپلائی کیا ہے ۔

طلباء و طالبات نے حکومت پنجاب کے احسن اقدام کو سراہا اور تقریب میں بھرپور شرکت کی۔