برلن میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد

74

 برلن ۔19اکتوبر (اے پی پی):جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستانی سفارتخانہ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر محفل میلاد مصطفی ﷺ کا اہتمام کیا۔ 12 ربیع الاول کو پاکستانی سفارتخانہ نے مقامی مسجد کے اشتراک سے عید میلاد النبیﷺ کوشایان شان طریقے سے منانے کے لئے محفل میلاد منعقد کی ۔

اس موقع پر تلاوت کلام پاک اور حضوراکرم ؐکو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے نعت خوانی کی گئی جبکہ مقررین نے سیرت النبیﷺ کے نمایاں پہلوئوں پر روشنی بھی ڈالی۔ محفل میلاد میں پاکستانی سفارتخانہ کے عملہ اور پاکستانی برادری کے ارکان نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔