ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی  گندم اور چینی کے کوٹہ کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت

11

ملتان، 20 اکتوبر (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے  گندم اور چینی کے کوٹہ کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ ہدایت انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔کمشنر نے ہر فلور ملز کو ریکارڈ رجسٹرڈ مرتب کرنے اور محکمہ خوراک کو مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا کہ رجسٹر میں گندم کوٹہ، آٹا ،چوکر کے تناسب، ریٹیلرز کے نام نمبر درج کئے جائیں اور  آٹے کے تھیلے کے وزن میں کمی کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے۔

کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نرخ نامے واضح آویزاں نا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز از خود انسداد گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کاروائیوں کو مانیٹر کریں

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، متعلقہ افسران سمیت ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔