حسن ابدال: سید سخاوت حسین شاہ کے سالانہ عرس مبارک پر  نیزہ بازی کے مقابلے کا اہتمام

59

حسن ابدال ، 26 اکتوبر (اے پی پی ): غرشین گاؤں میں سید سخاوت حسین شاہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پرسادات آف ھمک کے زیر انتظام نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جس  میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گھڑ سواروں نے حصہ لیا ۔

 مقابلوں کے اختتام پر سادات آف ھمک اور پریم نگر فتح جنگ کے سجادہ نشین نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والو‍ں میں انعامات تقسیم کئے، عوام کی بڑی تعداد نے نیزہ بازی دیکھی۔