جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

39

 

جدہ، 28 اکتوبر(اے پی پی): جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کمیونٹی اور سعودی دانشوروں نے شرکت کی۔سعودی دانشور اور عرب نیوز،سعودی گزٹ کے سابقہ ایڈیٹر اورالبلاد کے ایڈیٹر خالد المیناء ۔ ڈاکٹر فیض العابدین سابق سفارت کار  صالح علی الغامدی او آئی سی میں انسانی حقوق کے نمائندے  اور قونصل جنر خالد مجید نے خطاب کیا۔

خالد مجید نے اپنے خطاب میں آزادی کشمیر کیلئے حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  حق خودارادیت دیا جائے، بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں۔

اس موقع پہ سعودی صحافی وتجزیہ نگار خالدالمعینا نے کہا کہ بھارت کا آرٹیکل 370 اصل مسٔلہ ہے اور اسرائیلی طرز پہ ڈیموگرافی کی تبدیلی ہے جیسے وہ فلسطین میں ایک مثال بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ مسٔلہ کشمیر ایشیاء میں امن کے قیام میں رکاوٹ ہے لہذا بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے ہونگے۔

فائز العابدین کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اسلامی کانفرنس بلائے اور اس مسٔلے کو اس فورم پہ پیش کرے۔

تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان،وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔کشمیر کمیونٹی کے کنوینر خورشید متیال اور کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری نے بھی خطاب کیا۔