بہاولنگر ؛ پولیس کی بڑی کارروائی، 2 خطرناک بین الاضلاعی گینگز کے 8 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

14

بہاولنگر،27 اکتوبر (اے پی پی ): پولیس نے جدید طریقہ تفتیش، ٹیکنالوجی اورشب و روز کی انتھک محنت کے بعد راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث02 گینگز کے 08ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔تھانہ صدر بہاولنگر (01)رکھی گینگ میں اللہ رکھا عرف رکھی ولد خان محمد قو م چوڑ(سرغنہ گینگ)،وحید ولد اقبال قوم موچی سکنہ عاکو کا،ارشاد ولد ریاض قوم قصا ئی،اظہر ولد نور محمد قوم جوئیہ سکنہ عاکو کااورعلی احمد ولد ابراہیم قوم مئے سکنہ پاکپتن شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 9لاکھ 58ہزار روپے مال مسروقہ (تفصیل برآمدگی 04عدد موٹر سائیکل،03عددموبائل فون برآمد ہوئے۔

یہ ملزمان موٹر سائیکل پر پیچھاکر کے اسلحہ کے زور پرواردات کرتے تھے۔(02) مختیار عرف مکھی گینگ تھانہ تخت محل اور تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان میں مختیار عرف مکھی ولد یار محمد قو م جوئیہ (سرغنہ گینگ)سکنہ رانے والا،محمد شاہد عرف اکبر ولد انور علی قو م آرائیں سکنہ پل فورڈواہ اور محمد وسیم ولد اختر قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 86جلال پور پیراں والاشامل ہیں۔اس گینگ کے قبضہ سے 6لاکھ 46ہزار روپے سے زائد مالیت کی 6شاخ بکریاں اور2شاخ بکرے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے،جب کہ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونےوالی کاراوراسلحہ  02عددرائفل44 بور،04عددپسٹل 30بور اور 02عدد کاربین برآمد ہوئیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن  فاروق انورنے  ڈی پی ا و کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔