شجاع آباد؛محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام پروگرام کا اہتمام،کچن گارڈننگ بارے آگاہی دی گئی

33

شجاع آباد، 29 اکتوبر (اے پی پی): موضع خان پور قاضیاں میں میاں محمد جمیل کے ڈیرہ پر محکمہ زراعت توسیع شجاع آباد کی طرف سے ایک میگا پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان شیخ یوسف الرحمان  نے خصوصی شرکت کی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاع آباد چوھدری فلک شیر ،زراعت آفیسر شجاع آباد ارجد حسین  اور کاٹن انسپکٹر محمد آصف  نے  بھی شرکت کی۔

اس موقع پر زراعت آفیسر  نے کسانوں کو فصل کنولہ کی اہمیت بتاتے ہوئے کاشت پر زور دیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فلک شیر  نے کچن گارڈننگ بارے بھرپور آگاہی دی اور ماحول کوصاف ستھرا اور انسانی صحت کے پیشِ نظر کسانوں کو فصلوں کی باقیات کو جلانے کی تنبیہہ کی  اور اس پروگرام میں کھادوں پر ڈائریکٹ اور موقع پر سبسڈی کے حصول  کیلئے کسان کارڈز کی اہمیت بتائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ یوسف الرحمان  نے کسانوں کو محکمہ زراعت کی موجودہ اور جاری پروگرامز بارے بتایا اور کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو گندم کی جدید طریقہ کاشت کیلئے پچاس فیصد سبسڈی پر زرعی آلات فراہم کر رہی ہے اور کسانوں کے کسان کارڈ موقع پر بنائے گئے پروگرام میں 200 سے زائد کاشتکاروں نے شرکت کی اور مقررین کے بہترین مشوروں سے فائدہ اٹھایا۔ کسانوں نے محکمہ زراعت توسیع شجاع آباد کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں کو سمجھنے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے بہترین مددگار قرار دیا۔