لاہور؛ این سی او سی کی ہدایت پر کورونا کیخلاف مہم میں تیزی ،ویکسین لگوانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے  انتظامیہ متحرک

15

لاہور، 29 اکتوبر (اے پی پی): این سی او سی کی ہدایت پر کورونا کے خلاف مہم میں تیزی اور ویکسین لگوانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔  کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ اب موبائل ویکسینیشن گاڑیاں بھی میدان میں ہیں اور ہر پٹرول پمپ پر موبائل ویکسینیشن گاڑیاں موجود ہونگی، آن سپاٹ سہولت مہیا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ  حکومت پنجاب کی ہر شہری کی کووڈ ویکسینیشن کیلئے سب سے بڑی ڈرائیو پر تیزی سے کاوشیں شروع ہو چکی ہیں۔

 کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں موبائل ویکسینیشن گاڑیوں کا افتتاح بھی کر دیا ،آئل ایسوسی ایشن کی کورونا فری موبائیلز ہر پٹرول پمپ پر کسٹمرز کی ویکسینیشن کریں گی۔

 کمشنر لاہور نے ابتدائی مرحلہ پر 4 کرونا فری ویکسینیشن موبائیلز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹرز کو کورونا فری قومی مقصد میں عملی شرکت پر خراج تحسین پیش کرتےہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق موبائیلز گاڑیوں کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی اور شہر سمیت پوری لاہور ڈویژن میں کورونا فری پاکستان کی کاوش جلد سوفیصدہو گی۔

 افتتاح کے موقع پر طارق چئیرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن پاکستان وزیر علی، سینیئر نائب صدر طارق محمود، نائب صدر شیخ حسن مجید و کوآرڈینیٹر ملک عبدالقیوم کھوکھر اور دیگر آئل کمپنیز کےمالکان نے بھی کمشنر کوبریفنگ دی اور کہا کہ آئل ایسوسی ایشن حکومت پنجاب کی کووڈ ویکسینیشن ڈرائیو میں بھی تین موبائیلز فراہم کرے گی جبکہ کمشنر نے کہا کہ کووڈ ویکسین ڈرائیو کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی مہیا کر دی گئی ہیں اور ویکسین سپلائی اور ڈیٹا انٹری کا اعلی معیار بھی قائم رکھا گیا ہے۔