جمہوریت میں ہر کوئی  بات کرنے  کی آزادی  چاہتا ہے  ، الیکشن کمیشن  کے نوٹس پر   پی ٹی آئی  کی کور کمیٹی  کو تشویش ہے ؛ ڈاکٹر شہباز  گل

42

اسلام آباد،1نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و  معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہر کوئی  بات کرنے  کی آزادی  چاہتا ہے  ، الیکشن کمیشن  کے نوٹس پر   پی ٹی آئی  کی کور کمیٹی  کو تشویش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔    انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اور چوہدری فواد حسین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس پر پوری کور کمیٹی نے تشویش ظاہر کی ہے، جمہوری ملکوں میں جمہوری رویے اس طرح نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک دو روز میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کریں گے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑےشہروں کے میئر بااختیار ہوں گے، میئر چا ہے  کسی بھی پارٹی سے ہو وہ بااختیار ہو گا۔