ملتان؛کھلی کچہری کا دوسرا روز، کمشنر اور ڈی سی نےریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے

31

ملتان، 02 نومبر (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کیجانب سے دوسرے روز بھی ریونیو خدمت کچہری لگائی گئی۔انہوں نے ریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی  خدمت کچہری کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ، ریونیو افسران شکایات کے ازالے کیلئے ایک چھت تلے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچہری میں پیش درخواستوں پر ریلیف کی شرح بہت بلند ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ریونیو کچہری کے ذریعے روایتی کلچر ختم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، ہر ماہ پہلے دو روز ریونیو کچہری کے ذریعے عوامی خدمت کرینگے۔  انہوں نے کہا کہ

ریونیو کچہری میں  شہریوں نے حکومت پنجاب کے اقدام پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور ضلعی حکام بھی موجود تھے۔