مری؛بھوربن میں منشیات کے خلاف جرگہ،اہلیان علاقہ اور علماء کرام کا منشیات فروشی کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان

12

مری،02نومبر(اے پی پی):بھوربن میں منشیات  کے خلاف جرگہ عوامی اجتماع میں تبدیل،  جرگے میں اہلیان علاقہ اور علماء کرام نے منشیات فروشی کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کر دیا۔

  علماء کرام اور علاقہ معززین نے نسل بچاؤ گرینڈ جرگے  میں منشیات فروشی اور غیر قانونی اقدام کی بھرپو مذمت کی اور کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والے منشیات فروش توبہ کر کے راہ راست پر آجاہیں ورنہ علاقہ بدر کرنے سمیت اہلیان علاقہ خود پولیس کے حوالے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

جرگے میں علاقے بھر میں انسادات منشیات کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں جن کی مرکزی کمیٹی علماء کرام پر مشتمل ہوگی اور گزشتہ دنوں منشیات فروش کے ہاتھوں قتل ہونے والے حافظ شہباز کے اصل قاتلوں کی گرفتاری کا بھی  مطالبہ کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ آگر حافظ شہباز شہید کے اصل قاتل گرفتار نہ کیے گئے تو ہم خود میدان عمل میں نکل کر منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جہاد کریں گیں۔

 علماء کرام نے پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کے حافظ شہبازشہید کے اصل قاتلوں کو سامنے لایا جائے اور غیر قانونی اقدام اور منشیات فروشوں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھاہیں جاہیں۔

 اہلیان علاقہ نے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے منشیات فروشی معاشرے کا ایک ناسور بننے والا عمل ہے جس سے علاقے میں موجود تمام خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔ علماء کرام نے اہلیان علاقہ سے خطاب کے دوران کہا کے ہم اپنا جرگہ آپ کی عدالت میں لے کر آئے ہیں، ہم عوام کے روبرو  پیش ہو گئے ہیں، مقامی شہری فیصلہ کریں کے ہم آپنی نسلوں کو بچاہیں گیں اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گیں۔

جرگے کے مقررین نے اپنے خطاب میں گزشتہ روز منشیات فروش کے ہاتھوں قتل ہونے والے حافظ شہباز شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوہے پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ بھی کیا ہے کے اصل ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفرکردار پر پہنچایا جائے۔ جرگے کے آخر میں شہباز شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوہے ان کے لیے دعا مغفرت کی گئی ۔

جرگے میں سابق تحصیل ناظم سردار محمد سلیم خان ،خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی ،مولانا عتیق عباسی ،مولانا عبدالعلیم عباسی ،مولانا فرید عباسی ،مفتی اسماعیل عباسی ،مولانا عدنان اصغر عباسی ، مولانا امداللہ فیاض عباسی ،  مذہبی رہنما راہیل احمد عباسی ، شیخ ذاہد عباسی ، اظہر محمود عباسی ،قاری طالب حدوٹی ،قاری اشفاق عباسی ،سابق کونسلر ممتاز ،کونسلر طاہر محمود عباسی ، راحیل احمد ، ذولفقار احمداور دیگر  شریک تھے۔