ملتان، 02 نومبر (اے پی پی ): کمشنر کی ریونیو خدمت کچہری خاتون کو فوری انصاف فراہمی کا ذریعہ بن گئی، کمشنر نے ریونیو کچہری میں پیش ہونے والی کبیر والا کی خاتون کو گھر کا قبضہ دلادیا۔ اکیلی عورت ہوں، کوئی شنوائی نہیں کرتا،خاتون سائل کی دہائی پر کمشنر کے حکم پر کبیر والا پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قبضہ دلایا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ نے قبضہ واگزا کرا کر خاتون کو گھر کی چھت فراہم کردی۔
خاتون نے ملکیت اور قبضہ ملنے پر وزیراعلی پنجاب کو دعائیں دیں اور کہاکہ ریونیو عوامی خدمت کچہریاں حکومت کا احسن اقدام ہے۔