پاراچنار، 03نومبر(اے پی پی ): ضلع کرم کے تمام ہائی سیکنڈری اسکولوں کے مختلف کھیلوں کے مقابلے 4 زون میں شروع ہو گئے ہیں۔
اسرار شہید ہائی سیکنڈری سکول پاراچنار میں کے سی زون میں کرکٹ ،والی بال،باسکٹ بال،ملی نغمے اور دیگر بہت سے کھیلوں کے مقابلے 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔
ضلع کرم کے مقابلوں میں کامیاب ٹیمیں دسمبر کے مہینے کے دوران پشاور میں صوبائی مقابلوں میں حصہ لے گی۔