پشاور، 5نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے عالمی معیار کے دو سٹیڈیم بن رہے ہیں حیات آباد اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم تکمیل کے بالکل آخری مراحل میں ہیں صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس کی بدولت تمام شعبوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا وہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں 29ویں نیشنل سپورٹس فیسٹیول برائے خصوصی افراد کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے کھیلوں کے اس تین روزہ قومی میلے میں ملک بھر سے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں ساڑھے چار سو سے زائد خصوصی افراد حصہ لے رہے ہیں جن میں گلگت بلتستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں کامران بنگش نے صوبائی محکمہ کھیل و امور نوجوان کو اس کامیاب قومی سپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا میں کھیلوں کا انعقاد اسی جوش و جذبے سے جاری رکھا جائے گا اور کھیلوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے سبب نہ صرف ہمارے صوبے میں تمام اضلاع کے سٹیڈیم اور کھیلوں کے میدان نوجوانوں سے ہرے بھرے رہیں گے بلکہ وہ دوسرے صوبوں میں بھی ہماری نمائندگی کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کھیلوں اور سیاحت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں صوبائی حکومت نے قومی کھیل ہاکی، فٹبال، کرکٹ اور مارشل آرٹس سمیت دیگر سپورٹس ایونٹس کے علاؤہ علاقائی کھیلوں کی ترویج پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے اسی طرح کھلاڑیوں کیلئے مختلف سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں امسال پانچ ارب روپے کھیلوں کے فروغ کیلئے مختص کئے گئے ہیں 1200 سے زائد کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے سکول و کالجز اور جامعات کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں ہمیں بجا طور پر اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے اور توقع بھی ہے کہ وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرینگے کامران بنگش نے کہا کہ پشاور میں خصوصی کھلاڑیوں کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ 2 سے بڑھا کر 4 فیصد کردیا ہے اسی طرح سرکاری دفاتر و کمرشل مقامات پرخصوصی افراد کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جنہیں کافی پسند بھی کیا گیا ہے۔