کوہلو،05 نومبر(اے پی پی ): لیویز کوئیک ریسپانس فورس نے حساس اداروں کی اطلاع پر تحصیل ماوند کے علاقے بجار وڈھ میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بھاری تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا ہے ۔
لیویز حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب لیویز کوئیک رسپانس فورس نے ڈپٹی کمشنر عمران ابراہیم بنگلزئی کی خصوصی ہدایت اور حساس اداروں کی اطلاع پر تحصیل ماوند کے علاقے بجار وڈھ میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی،دوران کارروائی غار میں چھپایا گیا بھارتی ساختہ اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا گیا، بر آمد اسلحہ و گولا بارود میں 1عدد آر پی جی سیون گن ، 8عدد آر پی جی سیون روندز، 3عدد آر پی جی سیون فیوز ،16عدد اینٹی پرسنلز مائنز،11عدد اینٹی پرسنلز مائنز فیوز،500عدد 3/3روندز،10کلو دھماکہ خیز مواد،880عدد سکیل روندز، 3عدد ایس ایم جی میگزینز ،60عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں لیویز حکام کے مطابق تخریب کاروں کی سرکوبی کے لئے لیویز کی کارروائیاں جاری رہینگی ۔