سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں محفل میلاد کا اہتمام

16

واشنگٹن  ، 06 نومبر (اے  پی پی ): سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی میزبانی سفیر پاکستان کی اہلیہ زنیرہ اسد خان نے کی۔معروف نعت خواں بشمول پاکستان کی نامور اداکارہ   ریما خان ، ڈی سی ، میری لینڈ اور ورجینیا ایریا سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،سفارتخانہ کے حکام کی بیگمات کے علاوہ پاک امریکی کمیونٹی کی اراکین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اہلیہ سفیر پاکستان  زنیرہ اسد خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں یوم ولادت آنحضرت محمدﷺکے پر مسرت موقع پر شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ شرکاء نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ، نعت خوانی کی اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر دعا سمیت درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔