ملتان،08 نومبر(اے پی پی):سالانہ ڈسٹرکٹ ادبی مقابلہ جات 2021 زیر اہتمام صدر ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن سمرا پبلک ہائی سکول میں منعقد ہوئے جن میں قرآت،نعت،ملی نغمے،ترانے،تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔
ملی نغمے میں فیضان علی جوہر ہائی سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی،شاہ زیب رفاہ عام ہائی سکول نے دوم اور علی حیدر ہائیر سیکنڈری سکول حسن آباد نے سوم پوزیشن حاصل کی اور ٹیبلوز میں ماڈل ہائی سکول گلگشت کے عبدالرحمن گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔