اسلام آباد رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری بل 2021کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سپرد کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی

23

اسلام آباد۔8نومبر  (اے پی پی):قومی اسمبلی  نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری بل 2021کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سپرد کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی۔ پیر کو قومی اسمبلی  کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے پارلیمان امور علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان قومی اسمبلی سے منظور کردہ اور آرڈیننس 90 دن کے اندر سینیٹ کی جانب سے منظور نہ ہونے والے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری  بھی 2021  غور اور منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس کے سپرد کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس  منگل کی شامل  5 بجے  تک ملتوی کردیا۔