ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے وومن چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

23

ملتان ،09 نومبر (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے وومن چیمبر آف کامرس کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔وومن چیمبر آف کامرس وفد کی قیادت سعدیہ علی نے کی ، وفد نے کمشنر ملتان کو چیمبر کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 کمشنر نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور  کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہوم بیسڈ خواتین کے ہنر کی عالمی مارکیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے۔

 وومن چیمبر وفد نے کہا فنڈز کی کمی، کرائے کی عمارت اہم مسائل ہیں ۔ فلزہ ممتاز نے کہا کہ چیمبر خواتین کےلئے ہینڈ کرافٹ ڈسپلے سنٹر بنانا چاہتا ہے۔