اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اتھارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ملک میں جاری رہائشی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اتھارٹی کے آئندہ تعمیراتی و رہائشی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیراعظم عمران خان نے رہائشی منصوبوں پرپیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیاجائے تاکہ ملک کے کم اور متوسط آمدن والے طبقات کو سستی رہائش کی سہولت میسر آسکے۔