کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی سی ملتان عامر کریم خاں کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

18

ملتان،11نومبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی سی ملتان عامر کریم خاں کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹاک ،دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال جنوبی پنجاب میں امراض اطفال کا واحد ہسپتال ہے اور کہا روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ہسپتال کی ایمرجنسی اور آﺅٹ ڈور کی توسیع کی اشد ضرورت ہے۔

 کمشنر، ڈپٹی کمشنر نے مریض بچوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی۔

ڈی سی او عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے عملی طور پر کوشاں ہے اور کہا صحت کے شعبے میں مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایم ایس احسان الحق نے تفصیلی بریفنگ دی۔