وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی  ملاقات، سندھ کے عوامی مسائل سمیت سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

18

اسلام آباد،15نومبر(اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ‏وزیراعظم کے معاون خصوصی و سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے پیر کو یہاں وزارتِ خارجہ میں  ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سندھ کے عوامی مسائل سمیت سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سندھ میں پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، سندھ میں حالیہ کامیاب جلسوں کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔