بہاولنگر ؛ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف  کریک ڈاؤن، کھاد کی 61189 بوریوں برآمد

28

بہاولنگر،15 نومبر(اے پی پی ): ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ضلعی انتظامیہ نے محکمہ زراعت کے ہمراہ بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔37 مقامات پر ضلعی انتظامیہ ٹیموں کے محکمہ زراعت کے ہمراہ چھاپے  مارےاور ذخیرہ کی گئی ڈی اے پی کھاد کی 29687 ، یوریا کی 16029نائٹروفاس کی 13473 بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کردئیے۔ذخیرہ اندوزوں سے برآمد ہونے والی کھاد کی 61189 بوریوں کی مالیت 35 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے  ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد گیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن محمد وسیم کا کہنا ہے کہ کسانوں کو مقررہ قیمت پر کھاد کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کسان کھاد کے معیار اور زائد قیمت کی شکایت فوری طور پر کنٹرول روم کو کریں ، برآمد ہونے والی کھاد مقررہ وقت پر کسانوں کو فروخت کی جائے گی۔