اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم دیانتداری کے ساتھ شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ایسی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں جس سےعوام کا فائدہ ہو ۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاست میں جستجو جاری رہتی ہے،ہماری نیت درست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیانتداری کے ساتھ شفاف انتخابات چاہتے ہیں،ہم ایسی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں جس سے عوام کا فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کے اراکین کو اور اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج سب ہمارے ساتھ آن بورڈ ہیں کیونکہ ہمارا کوئی مخفی ایجندا نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں اس ملک میں ہمیشہ کیلئے شفاف انتخابات ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم سے مزید غور و خوض کیلئے وقت مانگا گیا،جو ہم نے دیا،میرے خیال میں مزید وقت دینا کسی کی شکست نہیں۔