بورے والا؛احساس راشن پروگرام کیلئے پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد،درجنوں مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی

85

بورے والا،17نومںر(اےپی پی): حکومت کی جانب سے مہنگائی میں ریلیف کے لئے شروع کئے گئے احساس راشن پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنان نے ملتان روڈ مدینہ کالونی میں کیمپ کا انعقاد کیا جس میں درجنوں مستحق غریب خاندانوں کی احساس راشن پروگرام کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی گئی۔

 پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان اور دیگر راہنماوں نے بھی رجسٹریشن کیمپ کا دورہ کیا اور ورکرز کی طرف سے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کے عمل کو قابل ستائش قرار دیا۔

 پی ٹی آئی ورکرز کے مطابق احساس راشن رجسٹریشن کیمپ وارڈز کی سطح پر قائم کئے جارہے ہیں تاکہ آن لائن رجسٹریشن کے عمل میں ان خاندانوں کی راہنمائی کی جاسکے۔