اسلام آباد، 17 نومبر (اے پی پی ): وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل سمیت 27 بلوں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیبعد اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ گزشتہ 70 برسوں سے خدمت کرنے والے بیرُونِ ملک پاکستانیوں کی آج فتح ہوئی۔