وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاسپورٹ بنانےمیں آسانی لا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے میں آسانی ہو، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

58

اسلام آباد۔22نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاسپورٹ بنانےمیں آسانی لا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے میں آسانی ہو۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو پاسپورٹ بنانے سے متعلق معاملات کو آسان بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حوالے سے مسائل پیش نہ آئیں۔