لاہور، 26نومبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی( جائیکا )کی پہلی جوائنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی میٹنگ سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں میڑک تک کے طلباء کو تکنیکی تربیت فراہم کرنے کیلئے ” میٹرک ٹیک ” کے نام سے پائلٹ پروجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوبچے 10سال کی عمر میں غربت یا کسی اور وجہ سے سکول چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ان کیلئے اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس میں ان بچوں کو سکلڈ بیسڈ ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے تاکہ والدین ان کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی فراہم کرسکیں ۔