بورے والا،27 نومبر (اے پی پی ): نواحی علاقہ موضع غلام شاہ میں نصف صدی سے منعقد ہونے والا تین روزہ گھوڑاڈانس میلہ شروع ہو گیا ہے ۔اس میلے میں ملک بھر کے معروف اور نایاب قیمتی گھوڑے حصہ لیتے ہیں، تین روز میلے میں روہڑریس اورگھوڑادھمال کے دلچسپ مقابلے منعقدکرائے جاتے ہیں، اس میلے میں ملک بھر کے معروف زمینداروں اورگدی نشینوں کے گھوڑے شرکت کرتے ہیں۔ اس ثقافتی میلے کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسے میلوں کو ثقافتی ورثہ میں شامل کرکے حکومت کو سرپرستی کی جانی چاہیے۔