اشک آباد ،28نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبالہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے ، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور بالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا۔