وزیرِ اعظم عمران خان کا القادر یونیورسٹی کا دورہ ، اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کیا

34

اسلام آباد،29نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کیا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کیمپس کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ سے ملاقات اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق القادر یونیورسٹی طلباء و طالبات کیلئے جدید طرز پر اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی علوم پر تحقیق کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گی۔ القادر یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرام میں طلباء و طالبات میں سیرِت طیبہ کی روشنی میں قائدانہ صلاحیتوں، کردار سازی اورتربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کی موجودہ استعداد 500 طلباء و طالبات ہے جسے مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔