یکساں نظام تعلیم کے فقدان نے قومی ہم آہنگی ختم کی؛ وزیراعظم عمران خان

42

جہلم ،29نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پیر کو   یہاں    القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتےہوئے   کہا ہے کہ  ہمارا تعلیمی نظام ترقی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ایک طرف انگریزی نصاب تعلیم دوسری طرف اردو اور پھر دینی مدارس ان تین متوازی نظام تعلیم سے تین مختلف  طبقات  نکلنا شروع ہوئے  جن کا ایک دوسرے کوئی  واسطہ  نہیں۔ اس لئے ہم نے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ کیا، یکساں نظام تعلیم کے فقدان نے قومی ہم آہنگی ختم کی ہے۔