سکھر؛ القریش فٹبال کلب کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ،اجرک فٹبال کلب کامیاب

66

سکھر،29نومبر( اے پی پی ): القریش فٹبال کلب کے زیر اہتمام قریشی گوٹھ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اجرک فٹبال کلب اور جئے لطیف فٹبال کلب کے مابین  کھیلا گیا۔ میچ کے اخری لمحات پر اجرک فٹبال کلب کے کھلاڑی بالاج بلوچ نے فری کِک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر لیا۔

اختتامی ٹورنامنٹ تقریب میں یوسی صدر سعید احمد قریشی سمیت سماجی شخصیات و علاقہ معززین فضل الاہی بنگلانی، ندیم بلوچ،سید جاوید شاہ،اسد قریشی ، ساجد حسین قریشی،علی رضا قریشی سماجی شخصیت انجنیئر زاہد حسین قریشی سمیت شائقین فٹبال کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فاتح و نر اپ ٹیموں کو   کو فٹبال ٹورنامنٹ ٹرافی و انعامات تقسیم کئے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاصوصی  کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے میدان کو آباد کرنا ہوگا ،کھیلوں کی بڑھتی ہوئی سر گرمیاں سماجی برائیوں کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے ، سکھر کے چھوٹے سے علاقے قریشی گوٹھ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جس پر آرگنائیزر کمیٹی کو مارکباد پیش کرتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو برائیوں کے راستے سے بچانے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ہمیں کوششیں کرنا چاہے تاکہ صحت مندانہ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے