اوکاڑہ،29نومبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہاہے کہ قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جو پولیس افسران اور ملازمین شب وروز محنت کرتے ہیں وہ یقینی طور پر پولیس فورس اور معاشرہ کے لئے ایک سرمایہ سے کم نہیں ہیں، ان کی کارکردگی کو سراہا جانا ان کی حوصلہ افزائی کا موجب بنتا ہے جس سے دیگر پولیس افسران اور ملازمین میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کارہائے نمایاں دکھانے والے پولیس افسران اور ان کی ٹیم کو شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔