سینیٹر محمد قاسم کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس

10

کوئٹہ،30نومبر  (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس  منگل   کو یہاں    چیئرمین  کمیٹی سینیٹر محمد قاسم کی زیر صدارت  منعقد ہوا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ علی محمد آفریدی نے بتایا کہ بولان ایکسپریس کل سے کوئٹہ سے کراچی  کے لئے  سفر  کا آغاز  کرے گی۔

 اجلاس میں مجموعی  کارکردگی ، رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص اہداف  اور بلوچستان میں پاکستان ریلوے کے ڈویژنل منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کو ریلوے کی اراضی کو تجاوزات سے واگزار کرانے کے لیے کوئٹہ ڈویژن کی کوششوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن سینیٹر سیعد احمد ہاشمی اور سینٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجودتھے ۔اجلاس میں ریلوے ٹریک کے بارے میں سینیٹر ہاشمی نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی سکیورٹی کے لیے علاقے کے لوگوں کو تعینات کیا جائے تاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگلے اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریڑی اور سینیٹ  چیئرمین کو مدعو کیا جائے تاکہ ریلولے کے لیے بہتر  سے بہتے اقدامات کیے جائیں۔