لاہور،30نومبر ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزہسپتال کے تھوراسک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے نئے وارڈ کاافتتاح کردیا۔ نئے وارڈ کو وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے نام سے منسوب کیاگیاہےصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈیپارٹمنٹ میں داخل مریضوں کے علاج معالجہ بارے دریافت کیا۔
پرنسپل سمزپروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے طبی سہولیات اور نئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارحیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تھوراسک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو بہترسہولیات کی فراہمی پر خوشی محسوس ہورہی ہے انتہائی اہم ورکشاپ میں مدعوکرنے پرپروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم،پروفیسرڈاکٹرشعیب نبی اور ڈاکٹرخالد کاشکریہ اداکرتی ہوں، ورکشاپس کے ذریعے ٹرینی ڈاکٹرزکو بہتراندازمیں مریضوں کا خیال رکھناسیکھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں اور ترقیاں کی گئی ہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ورکشاپ کے آخرمیں ڈاکٹرزکے درمیان یادگاری شیلڈزبھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرشعیب نبی،صدرچیسٹ کانفرنس ڈاکٹرخالد،ڈاکٹروقاص حسین اور ڈاکٹراحمدعلی کے علاوہ ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔