کرونا وائرس کی نئی قسم ہومیکرون پہلے سے 10 گنا زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے ؛ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

20

اسلام آباد،30نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی نئی قسم ہومیکرون پہلے سے 10 گنا زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

   منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ قسم افریقہ سے شروع ہوئی ہے، ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر اس کے پھیلائو کی شرح تیز ہے، کابینہ نے عوام کے تحفظ کے لئے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ اور ویکسینیشن کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ویکسینز اس وائرس کے لئے کتنی موثر ہیں اس کا پتہ لگانے کے لئے دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے صوبائی حکومتوں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ویکسینیشن مکمل کرائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے جس طرح پچھلی چار لہروں کا مقابلہ کیا ہے، اسی طرح پانچویں لہر سے بھی کامیابی سے نمٹیں گے۔