ضلع میں کیمیائی کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

45

اوکاڑہ،30نومبر)اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت راوَ محمد ریاض سمیت تمام متعلقہ افسران کے ہمراہ کیمیائی کھادوں کے ڈیلروں کی دوکانوں کا اچانک دورہ کیا اور  کیمیائی کھادوں کا سٹاک اور ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسانوں کوکھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ،بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ اور کیمیائی کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اورمحکمہ زراعت کے افسران اور عملہ فیلڈ میں متحرک ہے کسانوں کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے اورحکومتی ہدایات کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔