حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر

53

بہاول نگر، 01دسمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے اس اقدام سے  عوام کو ریونیو معاملات کے لئے تحصیلوں اورضلع کی سطح پر آنے کی ضرورت نہ ہوگی۔   ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کیا۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کے لیے آسانیاں  اور خدمات میں بہتر ریسپانس کے لیے اقدامات  بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ریونیو عوامی خدمت  کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات ، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو مسائل کو حل کیا گیا اور درخواستیں بھی وصول کیں  اور انکے مسائل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔عوامی  خدمت کچہری تمام تحصیلوں  میں منعقد کی گئی ہے۔

بہاول نگر ضلع  میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم  نے اراضی ریکارڈ سینٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھہ،اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر سیدعثمان منیر بخاری متعلقہ ریونیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔